مشرقی یوکرائن کا تنازعہ، ٹرمپ اور پوروشینکو کی گفتگو

اتوار 5 فروری 2017 14:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے یوکرائنی ہم منصب پیٹرو پوروشینکو کو یقین دلایا ہے کہ و روسی اور یو کرائینی حکومتوں کے ساتھ مل کر مشرقی یوکرائن کے تنازعے کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

پوروشینکو اور ٹرمپ نے ایک ایسے وقت پر ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جب مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران 35 افراد مارے گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت اس تنازعے کے خاتمے کے لیے تمام علاقائی فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :