پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق چاہتاہے‘پورے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ممکن نہیں‘اقوام متحدہ اور مغربی دنیا کا بھارت کا کشمیریوں پر مظالم پر چپ رہنا قابل تشویش و مذمت ہے‘بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی ادارے کی توہین ہے

ْپیپلزپارٹی کے رہنماسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

اتوار 5 فروری 2017 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق چاہتاہے،پورے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ممکن نہیں،اقوام متحدہ اور مغربی دنیا کا بھارت کا کشمیریوں پر مظالم پر چپ رہنا قابل تشویش و مذمت ہے،بھارت کا اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی ادارے کی توہین ہے۔

اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی،پورے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ممکن نہیں،اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی منظور شدہ قرارداد پر عمل کروانے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق چاہتاہے،اقوام متحدہ اور مغربی دنیا کا بھارت کا کشمیریوں پر مظالم پر چپ رہنا قابل تشویش و مزمت ہے،پی پی پی حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کوشاں رہے گی۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ امریکہ و برطانیہ سمیت مغربی دنیا و اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں،بھارت کا اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی ادارے کی توہین ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہاہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے تنظیمیں مظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھائے۔…(خ م+ار)