مشرقی یوکرائن کی خود ساختہ جمہوریہ لوہانسک کا اعلیٰ عسکری لیڈر ہلاک

لوہانسک نے حملے کی ذمہ داری یوکرائنی حکومت پر عائد کردی،یوکرائن کی الزامات کی سختی سے تردید

اتوار 5 فروری 2017 13:50

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) مشرقی یوکرائن کی خود ساختہ جمہوریہ لوہانسک کے فوجی محکمے کے سربراہ اولیگ اناشچینکو ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اناشچینکو کو مشرقی یوکرائنی علاقے میں اعلیٰ روس نواز باغی لیڈر قرار دیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

یہ کار بم دھماکا اِس خود ساختہ جمہوریہ کے دارالحکومت لوہانسک میں رونما ہوا۔

اس بم دھماکے میں اناشچینکو کے ہمراہ ایک اور شخص بھی مارا گیا۔ لوہانسک نے اس حملے کی ذمہ داری یوکرائنی حکومت پر عائد کی ہے جبکہ یوکرائن کے دارالحکومت یوکرائن سے اِس الزام کی سختی کے ساتھ تردید کی گئی ہے۔ گزشتہ برس ایسے ہی ایک کار بم حملے میں لوہانسک کی خود ساختہ جمہوریہ کا لیڈر ایگور پلوٹِنسکی زخمی ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :