جسٹس عظمت سعید شیخ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 فروری 2017 13:49

جسٹس عظمت سعید شیخ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2017ء) سپریم کورٹ کو جج جسٹس عظمت سعید شیخ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت سعید کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت سعید کی صحت تسلی بخش قرار دےدی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے جسٹس عظمت سعید کیلیے ایک ہفتہ آرام تجویز کیا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس عظمت سعید کودل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا۔ جسٹس عظمت سعید کی بیماری کے بعد پانامہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔