نیدر لینڈ میں چینی سال کی تقریبات نے عوام کے دل موہ لئے

چین کے خصوصی فنکار گروپ نے دو گھنٹے تک اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا رقص موسیقی اور میجک بھی پروگرام کے خصوصی آئٹمز تھے ، حاضرین نے خوب داد دی

اتوار 5 فروری 2017 12:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) سینٹرل نیدر لینڈز کے تاریخی شہر اترے چیٹ میں گذشتہ روز چین کے سال نو کی تقریبات منائی گئیں ، اس موقع پر چین کے سی ہائی ٹانگ چن فنکار گروپ نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ، فنکاروں نے دو گھنٹے تک اپنی شاندار کارکردگی سے 1400ء سے زائد حاضرین کے دل موہ لئے ، اس موقع پر چینی ثقافت اور تاریخ کو اجاگر کیا گیا جس میں مقامی افراد نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، قدیم چین کی تعریف اور جنگی ہیروز کے بارے میں بھی خصوصی پروگرام بھی پیش کیا گیا ، رقص موسیقی اور میجک بھی پروگرام کے خصوصی آئٹمز تھے ، حاضرین نے تالیاں بجا بجا کر فنکاروں کو داد دی ، یہ شو اس قدر حیرت انگیز تھا کہ مقامی لوگ اسے دیکھ کر مسحور ہو گئے ، سی ہائی ٹانگ چن کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ جشن بہاراں منا رہے ہیں ، یہ اس عالمی کلچرل پروگرام کا حصہ ہے جو 2009ء میں شروع کیا گیا تھا ، بیرون ملک چینی تقریبات میں بھی اس پروگرام کو بطور خاص پیش کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :