امریکی پابندیوں کے ایک دن بعد ایرانی فوجی مشقیں، میزائل تجربہ

مشقیں اورنئے تجربات امریکی پابندیوں کا ردعمل،خطرہ ہواتو نتیجہ دشمن پر گرنے والے گرج دار میزائل ہوں گے،حکام

اتوار 5 فروری 2017 11:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) ایرانی فوج نے نئی امریکی پابندیوں کے ایک روز بعد ہفتہ کو اپنے میزائل اور ریڈار سسٹم ٹیسٹ کر نے کے لیے مشقیں کیں ،جبکہ حکام نے کہاہے کہ ایران کو خطرہ ہوا تو نتیجہ دشمن پر گرنے والے ’گرج دار میزائل‘ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کی ہفتہ کو کی جانے والی مشقوں سے محض ایک روز قبل جمعہ تین فروری کے دن امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی وجہ سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

(جاری ہے)

ایرانی محافظین انقلاب نے ہفتے کے روز اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ صوبے سمنان میں کی جانے والی ان فوجی مشقوں کا مقصد نئی امریکی ’پابندیوں کو رد کرنا اور ایرانی انقلاب کی طاقت کا مظاہرہ‘ کرنا ہے۔ ان مشقوں کے ذریعے اندرون ملک تیار کردہ میزائل، ریڈار سسٹم، سائبر جنگ میں استعمال ہو سکنے والے نظام اور مجموعی کمانڈ اور کنٹرول سینٹرز کو ٹیسٹ کیاگیا۔ محافظین انقلاب کے ایروسپیس یونٹ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہاکہ ہم ایران کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اگر دشمنوں نے کوئی ایک چھوٹا سا بھی غلط قدم اٹھایا، تو ہمارے یہ گرج دار میزائل ان کے سروں پر گریں گے

متعلقہ عنوان :