یوم یکجہتی کشمیر کبڈی میچ کا فائنل علی شہنشاہ کبڈی کلب اورندیم کبڈی کلب کے درمیان 51-51پوائنٹ سے برابر

ہفتہ 4 فروری 2017 23:30

فیصل آباد ۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والا یوم یکجہتی کشمیر کبڈی میچ کا فائنل علی شہنشاہ کبڈی کلب اورندیم کبڈی کلب کے درمیان 51-51پوائنٹ سے برابر رہا میچ کا آغاز بڑے سنسنی خیز اندا ز میں ہوادونوں ٹیموںمیں سے کوئی بھی ٹیم واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہاف ٹائم میں علی شہنشاہ کلب کے پوائنٹ 25اور ندیم کبڈی کلب کے پوائنٹس 24تھے مقررہ وقت ختم ہونے تک دونوں ٹیموںکے پوائنٹ 51-51سے برابر تھے ۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی ، عبدالحکیم ، بابر شیخ ، فیض لونااور تنویر ممتاز گجر نے سرانجام دیئے مہمان خصوصی چوہدری جاوید کمال صدر DKAنے دونوں ٹیموں میںٹرافیاں تقسیم کیں ۔میچ کے بہترین کھلاڑی گلفام ، محمد سلیم ، فیضان سینڈواور حیدر شاہ کو گولڈ میڈلز پہنائے گئے ۔ اس موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام کھلاڑیوں آفیشلز اور تماشائیوں نے آزادی جنجیر بنائی اس موقع پر نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑی اور عوام کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی جومختلف مواقعوں پر ڈھول کی تھاپ پر اپنے من پسند کھلاڑیوںکو داد دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :