شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے گھوٹکی کیمپس میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ 6فروری کو منعقد ہوگا

ہفتہ 4 فروری 2017 23:10

سکھر۔ 4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے گھوٹکی کیمپس میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ گھوٹکی کیمپس میں سوموار 6فروری 2017کو صبح 10بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام شبیر پھلپوٹو کے اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں تمام اہل امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دیئے گئے شیڈول کے مطابق ٹیسٹ میں شریک ہوں۔