ضلع گھوٹکی میں مردم شماری کے دوران پہلے مرحلے میں تین دن گھر شماری کی جائے گی

ہفتہ 4 فروری 2017 23:10

سکھر۔ 4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) ضلع گھوٹکی میں15 مارچ کو شروع ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے میں تین دن گھر شماری کی جائے گی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کے لئے فیلڈ اسٹاف کے تحت تحصیل گھوٹکی میں 284، ڈہرکی میں 123، میرپور ماتھیلو میں 145، خانگڑہ میں 148 اور تحصیل اوباوڑو میں197 ملازمین کو مقرر کیا گیا ہے جن کو 6 فروری سے ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ مردم شماری کی نگرانی اور عوام کی شکایات سننے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کملیکس میرپور ماتھیلو قائم کنٹرول روم کا نمبر 0723661680 ہے جبکہ تحصیل میرپور ماتھیلو کا نمبر 0723651652، تحصیل گھوٹکی کا 0723681333 ، تحصیل اوباوڑو کا نمبر 0723688652، تحصیل ڈہرکی کا نمبر 0723642191 اور تحصیل خانگڑہ کا نمبر 03002655389 ہے ۔

متعلقہ عنوان :