سکھر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور منایاجائیگا، کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیںگی

ہفتہ 4 فروری 2017 23:10

سکھر۔ 4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء)ملک بھرکی طرح سکھر میںبھی(آج) اتوار کے روز یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منایاجائیگا، سیاسی سماجی تجارتی تنظیموں سول سوسائیٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی، اور بھارتی ظلم و تشدد کا شکار مظلوم کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیاجائیگا، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائیگی ، اس سلسلہ میںمختلف پروگرامات ترتیب دیے گئے ہیں، جاری کردی اعلامیہ کیمطابق جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کی قیادت میں پانچ فرور ی کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائیگی، امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر ریلی ساڑھے گیارہ بجے گھنٹہ گھر سے نکالی جائیگی ، جو پریس کلب پہنچے گی، جہاں امیر صوبہ سندھ سمیت دیگر رہنماء خطا ب کریںگے ۔