Live Updates

لوگ عمران خان کے وزیراعظم محمد نواز شریف پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات پر یقین نہیں کر رہے ، کسی رہنما کی شہرت کے لیے ترقیاتی کام بھی ایک پیمانہ ہوتے ہیں اور ہمارے حالیہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی اس لئے پاکستانی عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ،حالیہ سروے رپورٹ حکومت اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں حوصلہ افزا ہے ، رپورٹ اس بات کی عکا س ہے حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا نجی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

ہفتہ 4 فروری 2017 23:47

لوگ عمران خان کے وزیراعظم محمد نواز شریف پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان کے وزیراعظم محمد نواز شریف پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات پر یقین نہیں کر رہے ، کسی رہنما کی شہرت کے لیے ترقیاتی کام بھی ایک پیمانہ ہوتے ہیں اور ہمارے حالیہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی اس لئے پاکستانی عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ،حالیہ سروے رپورٹ حکومت اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں حوصلہ افزا ہے ، رپورٹ اس بات کی عکا س ہے حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ سروے کسی بھی پالیسی کی کامیابی یا ناکامی کو چیک کرنے کے ٹولز ہوتے ہیں، سروے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن کسی ادارے کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور ویسے بھی کچھ ماہ پہلے اسی کمپنی نے خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں حکومت کی بہتر کارکردگی کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی جس پر عمران خان نے ٹویٹ بھی کیا تھا اور اسی آئی آر آئی کو کوٹ بھی کیا تھا، لیکن وفاقی حکومت کے حق میں کسی رپورٹ کے آنے پر عمران خان کا اس طرح کا شدید ردعمل اور پھر اسے فوری طور پر وزیراعظم محمد نواز شریف یا حکومت سے جوڑ دینا درست عمل نہیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ سروے رپورٹ میں صرف وزیراعظم محمد نواز شریف، بلاول بھٹو یا عمران خان کی مقبولیت کا ہی تذکرہ نہیں بلکہ اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جن میں ملکی امن و امان کی بہتر صورت حال سمیت ملکی معاشی استحکام اور مختلف صوبوں کی حکومتی کارکردگی کے بارے میں بھی سوال کیے گئے ہیں، جس میں صوبہ پنجاب کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کسی رہنما کی شہرت کے لیے ترقیاتی کام بھی ایک پیمانہ ہوتے ہیں اور ہمارے حالیہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

. انہوں نے کہا کہ آئی آر آئی کا حالیہ سروے ہی نہیں بلکہ گیلپ سمیت دیگر سروے رپورٹس میں یہ بات بتائی جا رہی ہے کہ پاکستان کی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما پیپرز کو ایشو بنا تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر ہمارے ووٹ بنک کو متاثر کرنا چاہتی تھی وہ اس میں بری طرح ناکام ہوئی ہے کیونکہ عوام پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو جان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرویز مختلف ایشوز پر ٹرینڈز قائم کرتے ہیں ۔اس سروے میں اہم بات یہ ہے کہ پانچ بڑے مسائل کا تزکرہ کیا گیا ہے جن میں توانائی، افراط زر کی شرح، بے روزگاری، تعلیم اور صحت، ان پانچوں کا اگر تجزیہ کیا جائے تو لوڈشیڈنگ 16گھنٹوں سے 3گھنٹوں تک ہو گئی ہے، افراط زر کی شرخ کم ترین سطح پر ہے جو کہ تاریخی ہے، بے روزگاری میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں بہتر سے بہتر بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ان پانچوں چیزوں میں چونکہ بہتری ہوتی عوام کو نظر آ رہی ہے اسی لیے گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے تمام ٹرینڈز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری نظام بھی مستحکم ہوتا جا رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں لوگ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ دیں گے اور ہم پرعزم ہیں کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات