قطری شہزادے کا خط ذاتی حیثیت میں تھا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ خط قطری حکومت نے لکھا ہے،مریم اورنگزیب

پانامہ لیکس میں جن کے نام ہیں وہ اپنی صفائی دے رہے ہیں،وزیراعظم کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 4 فروری 2017 23:41

قطری شہزادے کا خط ذاتی حیثیت میں تھا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ خط قطری حکومت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کا خط ذاتی حیثیت میں تھا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ خط قطری حکومت نے لکھا ہے،پانامہ لیکس میں جن کے نام ہیں وہ اپنی صفائی دے رہے ہیں،وزیراعظم کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ حالیہ انٹرنیشنل سروے رپورٹ وزیراعظم نوازشریف سمیت وفاقی اور پنجاب حکومت کے حق میں حوصلہ افزاء ہے،مگر ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کبھی بھی کوئی سروے 100فیصد درست نہیں ہوتا،کسی بھی رہنما کی شہرت جاننے کیلئے ترقیاتی کام پیمانہ ہوتے ہیں،وزیراعظم بھرپور طریقے سے ملک میں ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے حالات میں بہتری آئی ہے اور ملک دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے،ملک میں شرح خواندگی اور توانائی ملک کی بلند ترین سطح پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے کبھی بھی نہیں کہا کہ پانامہ پیپرز پی ٹی آئی نے بنائے ہیں،ویسے بھی ان میں اتنی اہلیت نہیں ہے،پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں جنکے نام ہیں وہ صفائی دے رہے ہیں۔(ولی)