سیالکوٹ گردونواح میںٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 4 فروری 2017 23:41

سیالکوٹ گردونواح میںٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) سیالکوٹ گردونواح میںٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام سیالکوٹ ،ڈسکہ ،سمبڑیال ،پسرور اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوائوں کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اور شہری گھروں تک محدود ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ اتوارکے روز بھی جاری رہیگا۔ تاہم مچھلی فروش ،بار بی کیو ،بریانی پلائو ،سبز چائے، بلیک چائے، حلوہ پوری ،پکوڑے سموسوں کی دکانوں پر رش رہا جبکہ گھروں میں بھی لذیز پکوان تیار کرنے اور مہمانوں کو کھانے کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :