Live Updates

قطری سفیر نے خط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے، عمران خان کا دعویٰ

قطری خط جھوٹ اور جعلسازی ہے، پہلے کی نسبت اس بار ہم الیکشن کے لئے زیادہ تیار ہیں، اس بار الیکشن میں ہونے والی دھاندلی سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے،ناما لیکس کی وجہ سے حکومت گھبرائی ہوئی ہے اسی لئے وہ آدھی بنی سڑک پر بھی افتتاح کر رہے ہیں،شریف برادران نے اشتہاری مہم پر 20 ارب روپے خرچ کر ڈالے ہیں اور عوام کو جھوٹ بتایا جا رہا ہے،سوشل میڈیا نے عوام کو بدل دیا ہے وہ ان کے جھوٹے دعووں میں نہیں آئیں گے، بچہ بچہ اب جانتا ہے کہ قطری خط ایک فراڈ ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 4 فروری 2017 23:41

قطری سفیر نے خط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے، عمران خان کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطری سفیر نے خط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے ،قطری خط جھوٹ اور جعلسازی ہے، پہلے کی نسبت اس بار ہم الیکشن کے لئے زیادہ تیار ہیں، اس بار الیکشن میں ہونے والی دھاندلی سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے،ناما لیکس کی وجہ سے حکومت گھبرائی ہوئی ہے اسی لئے وہ آدھی بنی سڑک پر بھی افتتاح کر رہے ہیں،شریف برادران نے اشتہاری مہم پر 20 ارب روپے خرچ کر ڈالے ہیں اور عوام کو جھوٹ بتایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا نے عوام کو بدل دیا ہے وہ ان کے جھوٹے دعووں میں نہیں آئیں گے۔ بچہ بچہ اب جانتا ہے کہ قطری خط ایک فراڈ ہے۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پہلے کی نسبت اس بار ہم الیکشن کے لئے زیادہ تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اس بار الیکشن میں ہونے والی دھاندلی سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہو گی کہ اس بار بھی وہ دھاندلی کے زریعے الیکشن جیتیں لیکن پھر بھی لوگ ہمیں ووٹ دیں گے۔

پاناما لیکس کی وجہ سے حکومت گھبرائی ہوئی ہے اسی لئے وہ آدھی بنی سڑک پر بھی افتتاح کر رہے ہیں۔ شریف برادران نے اشتہاری مہم پر 20 ارب روپے خرچ کر ڈالے ہیں اور عوام کو جھوٹ بتایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا نے عوام کو بدل دیا ہے وہ ان کے جھوٹے دعووں میں نہیں آئیں گے۔ بچہ بچہ اب جانتا ہے کہ قطری خط ایک فراڈ ہے۔ قطری حکومت نے بھی خود کو اس خط سے الگ کر لیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پاناما لیکس سپریم کورٹ میں جانے سے ہی نتیجہ آ چکا ہے۔ لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ قطری خط جھوٹ ہے۔ جس کا پہلے نام بھی نہیں تھا اب اچانک سے کود پڑا ہے۔ قطر کی حکومت نے بھی خود کو اس سے الگ کر لیا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں اپوزیشن کا کام کر رہا ہوں اور دنیا بھر میں اپوزیشن یہی کام کرتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔ پولیس کا نظام ہو یا بلدیاتی اختیارات کا دونوں میں بہتری آئی ہے ۔ہسپتالوں میں اور احتساب کے نظام میں کچھ مسائل ہیں جن کو حل کیا جا رہا ہے۔ اب تک 50 کروڑ درخت خیبر پختونخوا میں لگائے جا چکے ہیں۔ سرکاری سکولوں کا نظام بھی بہتر ہو رہا ہے۔پنجاب میں پولیس کو جان بوجھ کر بہتر نہیں کیا جا رہا ان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہر علاقے میں ن لیگی ایم این اے نے اپنا ایس ایچ او لگایا ہے۔ ڈاکٹر معید پیرزادہ نے سوال کیا کہ آپ نے یہ بات کیوں کہی کہ ٹرمپ پاکستان کے ویزوں پر بھی پابندی لگا دیتے اس پر عمران خان نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ہی نظام بہتر ہو جائے۔ لوگوں کو علاج اور تعلیم کے لئے باہر نہ جانا پڑے اور میرا ہمیشہ سے یہی ویژن ہے۔انکا کہنا تھا کہ سات مسلم ممالک پر پابندی ٹرمپ کا احمقانہ فیصلہ ہے۔ اس سے اسلام و فوبیا پھیلے گا۔ ساری مسلم دنیا میں اس پر سناٹا طاری ہے۔ صرف ایران نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ حافظ سعید کو اگر نیشنل ایکشن پلان کے تحت نظر بند کیا گیا ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر کسی بیرونی دبا اس کی وجہ ہے تو یہ بہت خطر ناک بات ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات