سرجیکل سٹرائیک بھارت کا دماغی فطور ر ہے، اس کا علاج ہمارے پاس موجود ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے ، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں استحکام ممکن نہیں،بھارت نوشتہ دیوار پڑھ کر بنیادی مسائل کے حل کی جانب آئے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پربیان

ہفتہ 4 فروری 2017 23:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک بھارت کا دماغی فطور ر ہے اور اس کا علاج ہمارے پاس موجود ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے ، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں استحکام ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ،کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میںاستحکام ممکن نہیں ،بھارت نوشتہ دیوار پڑھ کر بنیادی مسائل کے حل کی جانب آئے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کوجس کولڈ سٹار ڈاکٹرائن پر فخر ہے اس پر ہم بھی پیچھے نہیں ،سرجیکل سٹرائیک بھارت کا دماغی فتور ہے اور ہمارے پاس بھارت کے دماغی فطور کو بہتر علاج موجود ہے ۔