مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کے مسئلہ کو تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے ، بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 4 فروری 2017 23:38

مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کے مسئلہ کو تمام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیر کے مسئلہ کو تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم سے ہزاروں کشمیری شہید ہوئے ہم بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر سے وابستہ رہنے کے عزم کا اعادہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا تھا ہم مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اٹھائیں گے پاکستان کشمیر کی سفارتی ‘ سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ (عابد شاہ)