وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے عبدالستار ایدھی مرحوم کے بیٹے فیصل ایدھی کی ملاقات

ہفتہ 4 فروری 2017 23:30

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے عبدالستار ایدھی مرحوم ..
کوئٹہ۔04فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ہفتہ کے روز معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کے بیٹے فیصل ایدھی نے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم عبدالستار ایدھی کے مشن کو ایدھی فاؤنڈیشن اور شہید سکندر زہری ٹرسٹ کے اشتراک سے آگے بڑھائیں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس موقع پر فیصل ایدھی نے شہید سکندر زہری ٹرست کے تحت ایمبولینس سروس کے اجراء کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن بلوچستان میں فلاحی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔