خواتین کو اعتماد فراہم کرنے کے لیے ان کا تحفظ ناگزیر ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی سندھ کے محتسب برائے تحفظ خواتین پیر علی شاہ سے بات چیت

ہفتہ 4 فروری 2017 23:17

خواتین کو اعتماد فراہم کرنے کے لیے ان کا تحفظ ناگزیر ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خواتین کو اعتماد فراہم کرنے کے لیے ان کا تحفظ ناگزیر ہے ۔ وہ ہفتہ کو سندھ کے محتسب برائے تحفظ خواتین پیر علی شاہ سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی ترقی کے لیے خواتین کی ورک فورس میں شمولیت ضروری ہے، یہ کام اسی صورت میں ممکن ہوگا جب خواتین کو کام کے مقامات پر تحفظ اور اعتماد حاصل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے قانون پر عمل درآمد کے دوران احتیاط ضروری ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین سے جناح وومن یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ترقی کے لیے دنیا کے اچھے تعلیمی اداروں سے روابط ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نوجوان خود کو تیار کریں تاکہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ملک سے بدعنوانی میں کمی ہوئی ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر وجیہ الدین، وائس چانسلر ڈاکٹر فاروقی ، سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر انعام باری اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :