ڈی جی رینجرز سندھ کا سائٹ ایسوسی ایشن اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ 4 فروری 2017 23:17

ڈی جی رینجرز سندھ کا سائٹ ایسوسی ایشن اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی اور گولیمار کے علاقوں کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے ڈی جی رینجرز کو علاقے کی صورتحال خصوصاً امن وامان کو بہتر بنانے کے حوالے اقدامات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی صورتحال کو یقینی اور موثر بنانے کے لئے مزید احکامات جاری کئے۔

بعد ازاں میجر جنرل محمد سعید نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کی بحالی اور تاجر برادری کے لئے کئے گئے سیکورٹی اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔ ڈی جی رینجرز نے تمام ممبران کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ بھی پاکستان رینجرز سندھ امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :