لنڈی کوتل‘ فاٹا کے پارلیمنٹرین کو علاقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے ووٹ دیا تھا ، عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے نہیں،قبائلی ملکان

ہفتہ 4 فروری 2017 23:16

لنڈی کوتل۔04 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) آل فاٹا گرینڈ الائنس جرگہ قبائلی ملکان نے کہاہے کہ باغی نہیں امن پسند ہیں، وفاداری کا صلہ صوبہ میں ضم ہونے کی صورت میں مت دیں‘ ریفرنڈم کرایا جائے جو جیت جائے اسی کی بات مانی جائے۔ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز فاٹاسے تعلق رکھنے والے ملکان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر فاٹا سے تعلق رکھنے والے ملک خان مرجان،سابق وفاقی وزیر ملک وارث خان ،ملک صلاح الدین ، ملک خالد، ملک امیر نواز، ملک زیارت گل، ملک رحیم، ملک حفیظ اللہ، ملک نصراللہ ، ملک بہادر خان ودیگر بھی موجود تھے ۔فاٹا ملکان نے کہا کہ چند افراد کی رائے فاٹا کے ڈیڑھ کروڑ عوام پر مسلط نہیں ہونے دینگے۔ فاٹا میںرائج قانون ایف سی آر میں ترامیم کی حامی ہے لیکن جرگہ سسٹم پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرینگے،آئی ڈی پیز کی آبادیہ کاری کے بعد ان کے مرضی سے فاٹا اصلاحات لائی جائے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے پارلیمنٹرین کو علاقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے ووٹ دیا تھا ، عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے نہیں ۔ مقررین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی نے قبائلیوں کی صحیح ترجمانی کی ہے ۔فاٹا عمائدین نے متفقہ طور پر کہا کہ ہر ایجنسی میں جاکر عوام سے رائے لی جائیگی جو فیصلہ قبائیلی عوام کرینگے وہی ہمارا بھی فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :