پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سید صمصام علی بخاری

ہفتہ 4 فروری 2017 23:12

پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سید صمصام علی ..
لاہور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میںکہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں ضرور رنگ لائیںگی، پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے ،اقوام عالم کوبھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری عوام پر کئے جانے والے ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہنا چاہئے ، پاکستانی کشمیری عوام کی اخلاقی ، سیاسی اورسفارتی مدد جاری رکھیں گے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو حقیقی آزادی نصیب ہوگی ۔