صدر مملکت ممنون حسین کی معروف ادیبہ بانو قدسیہ کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 4 فروری 2017 23:00

صدر مملکت ممنون حسین کی معروف ادیبہ بانو قدسیہ کے انتقال پر تعزیت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے معروف ادیبہ بانو قدسیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ہفتہ کے روز جاری تعزیتی پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بانو قدسیہ نے ادب عالیہ تخلیق کر کے قوم کی تربیت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانو قدسیہ کی تخلیقات دنیا کے ممتاز ترین ادب کا حصہ ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ادب کے شعبہ میں بانو قدسیہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :