وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا نامور مصنفہ بانو قدسیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہم اردو ڈرامہ اور فکشن کی ایک اہم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں، اردو ادب میں بانو قدسیہ کی تخلیقی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مریم اورنگزیب

ہفتہ 4 فروری 2017 22:30

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا نامور مصنفہ بانو قدسیہ کے انتقال پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے نامور مصنفہ بانو قدسیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ ہم اردو ڈرامہ اور فکشن کی ایک اہم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں اور اردو ادب میں بانو قدسیہ کی تخلیقی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بانو قدسیہ ایک عظیم مصنفہ اور نقاد تھیں اور ان کا ادبی کام تخلیقی اور ترقی پسند سوچ کی ایک بہترین مثال ہے۔ وزیر مملکت نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔