ہنگو‘ 7 فروری کو ہونے والے سپیشل فورس پولیس بھرتیاں سیکورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ کردی گئی ، ڈی پی او

ہفتہ 4 فروری 2017 22:21

ہنگو۔04 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے کہاہے کہ سات فروری 2017کو ہونے والے سپیشل فورس پولیس بھرتیاں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی اپنے دفتر میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر سپیشل پولیس بھرتیاں منسوخ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیشل فورس کی دوبارہ بھرتی کے لئے جلد شیڈول کا اعلان اخبار کے ذریعے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و امان و آبروکی تحفظ یقینی بنائیں گے جبکہ سپیشل فورس بھرتیوں میں میرٹ اور انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :