کراچی،انڈے فروش کے شناختی کارڈ پردھوکہ دہی سے بینک اکائونٹ کا انکشاف،ایک ارب سے زائد رقم موجود تھی

ہفتہ 4 فروری 2017 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) کراچی میں ایک انڈے والے کے شناختی کارڈ پر دھوکے سے بینک اکائونٹ کھول دیا گیا، انڈا فروش اعجاز اکائونٹ کھلوانے بینک گیا تو پتہ چلا کہ شناختی کارڈ پر پہلے ہی ایک اکائونٹ موجود ہے۔

(جاری ہے)

انڈہ فروش کے شناختی کارڈ پر موجود اکائونٹ میں 1ارب 20کروڑ روپے موجود تھے، جبکہ اکائونٹ سے روزانہ کروڑوں روپے کا لین دین ہورہا تھا۔اعجاز کے نام پر اکائونٹ پولٹری کمپنی مالکان اور بینک منیجر نے ملی بھگت سے کھولا تھا، جس کا ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :