Live Updates

قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ،قطری سفیر نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، عمران خان

ہفتہ 4 فروری 2017 21:54

قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی  ،قطری سفیر نے  لاتعلقی کا اظہار کردیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات قطری سفیر نے قطری حکومت کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے،قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نوازشریف اور فیملی کے خلاف ایک اور جھوٹ سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعینات قطری سفیر نے جائیداد سے متعلق قطری حکومت کے خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ نوازشریف کا ذاتی معاملہ ہے،خطوط سے قطری حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ قطری سفیر کا واضح بیان قطری خط کے جعلی ہونے کی طرف اشارہ ہی۔۔۔(ولی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :