عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ حکومت نے امیگریشن پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 فروری 2017 20:33

عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ حکومت نے امیگریشن پابندی کا فیصلہ واپس لے ..

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری2017ء) عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ حکومت نے امیگریشن پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی حکومت نے 7 اسلامی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد 60 ہزارافراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔ تاہم امریکی اعلی عدلیہ کی جانب سے اس فیصلے کو معطل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ حکومت نے اب امیگریشن پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ 7 اسلامی ممالک کے شہریوں پر امریکا داخلے کی پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خارجہ امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے ویزوں کی منسوخی واپس لے لی گئی ہے۔ اگر ان ممالک کے لوگوں کے امریکی ویزوں کی تاریخ باقی ہو تو وہ اب امریکا آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :