بلوچستان میں بھارتی مداخلت فوری طورپربندکی جائے، سی پیک سے بھارت خوف ذدہ ہے ،ہ سی پیک معاشی حالت اورتقدیر بدلنے میں مددگارثابت ہوگا، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سوالیہ نشان ہے، سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پرفائرنگ قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، محکمہ پولیس کوجدید آلات سمیت خصوصی کورس کرائیں جائیں

سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدرمیرشوکت علی لہڑی کی میڈیاسے بات چیت

ہفتہ 4 فروری 2017 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدرمیرشوکت علی لہڑی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت فوری طورپربندکی جائے سی پیک اوردیگرمنصوبوں سے بھارت خوف ذدہ ہے کیونکہ سی پیک معاشی حالت اورتقدیر بدلنے میں مددگارثابت ہوگاڈیرہ مرادجمالی میں بڑھتی ہوئی پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سوالیہ نشان ہے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پرفائرنگ قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں ایسے واقعات روکنے کیلئے محکمہ پولیس کوجدید آلات سمیت خصوصی کورس کرائیں جائیں جن میں اپنی سیفٹی سمیت عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں کرداراداکریں انہوں نے جمعہ کے روز بات کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میںرہنے والے بعض لوگ بیرونی قوتوں کے آلائے کاربنے ہوئے ہیں اورباہر والوں کی مدد سے بلوچستان میںدہشتگردی کے واقعات کر ارہے ہیں کالعدم تنظیموں کو بیرون ملک سے فنڈنگ ہوتی ہے جسے روکنے کی اشدضرورت ہے نیزبلوچستان میں آزادی کے نام پرکسی تنظیم کاکوئی بھی وجودنہیں اورنہ ہی ایسی کسی تنظیم کوبلوچستانی عوام برداشت کریں گے انہوں نے مزیدکہاکہ بلوچستان کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی قربانیاں دی ہیںجوسنہری حروف سے عبارت اورتاریخی ہیں سنی تحریک بلوچستان پولیس اورایف سی کی صوبے میں قیام امن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے اورامیدکرتی ہے کہ پولیس اورایف سی آئندہ بھی قیام امن کی بحالی کیلئے عوام کوتحفظ فراہم کرتے رہیں گے کیونکہ عوام اورسیکورٹی اداروں کے درمیان محبت وخلوص کارشتہ قائم ہے جسے دنیاکی کوئی بھی طاقت منقطع نہیں کرسکتی لہذاعوام کاتعاون سیکورٹی اداروں کے ساتھ قائم ودائم رہے گاتاکہ دہشتگردی جیسے ناسورپرقابوپایاجاسکے۔