بلال یاسین کا علی الصبح گجومتہ لاہور میں آپریشن ، تین ہزار لیٹر سے زائد دودھ ضائع کیا

گوالوں اور ڈیری فارمز مالکان کو وارننگ ، فوڈ اتھارٹی کو بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت پنجاب میں ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے دودھ تیار کرنے والو ںکا دھندہ اب نہیں چلے گا ‘وزیر خوراک بلال یاسین

ہفتہ 4 فروری 2017 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہاہے کہ پنجاب میں ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے دودھ تیار کرنے والوں کا دھند ہ اب نہیں چلے گا،عوام کی صحت اور زندگیو ںسے کھیلنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے گا ،ساہیوال ، اوکاڑہ اور قصور سے پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں روزانہ لاکھوں لیٹر دودھ سپلائی ہوتا ہے ،بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات نگرانی پر مامور ہیں -ان خیالات کااظہار وزیر خوراک بلال یاسین نے گجومتہ لاہور میں قصور سے سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کے لئے علی الصبح آپریشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر انہو ںنے کہاکہ دودھ کی چیکنگ اور موقع پر ٹیسٹ سے کیمیکل کی ملاوٹ اور بدبوکی وجہ سے تین ہزار لیٹر سے زائد دودھ ضائع کیاگیاہے جبکہ ہزاروں لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی ہے -انہو ںنے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں راوی ، ٹھوکر او رگجومتہ پر دن رات نگرانی پر مامور ہیں - انہو ںنے گوالوں اور ڈیری مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے لئے پنجاب میں جگہ تنگ کردی جائے گی - انہو ںنے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں - آپریشن کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم اور ڈائریکٹر آپریشن بھی وزیرخوراک کے ہمراہ تھیں -

متعلقہ عنوان :