کشمیر پر بھارت کا قبضہ قطعی ناجائز اور بھارتی حکمرانوں کی جارحیت اور توسیع پسندی کا ثبوت ہے ‘کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں یقینا رنگ لائیں گی

وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری بیان

ہفتہ 4 فروری 2017 21:09

کشمیر پر بھارت کا قبضہ قطعی ناجائز اور بھارتی حکمرانوں کی جارحیت اور ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) کشمیر پر بھارت کا قبضہ قطعی ناجائز اور بھارتی حکمرانوں کی جارحیت اور توسیع پسندی کا ثبوت ہے تاہم کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں یقینا رنگ لائیں گی ا ور جلد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا ان خیالات کا اظہار وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں کیاہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور بھارتی حکمرانوں کو بالآخران کی جائز جدوجہد اور حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ وزیراعلی نواب ثنا اللہ خان زہری کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کے ازالے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے ۔

وزیراعلی نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے اور ہم کشمیریوں کے تحفظ اور حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آج بلوچستان کے کونے کونے میں کشمیری عوام کے حق میں مظاہرے اس حقیقت کا مظہر ہیں کہ ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی طرح اہل بلوچستان بھی کشمیر کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے جبر و ظلم سے نجات حاصل کرکے آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

متعلقہ عنوان :