عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا جس سے حکومت نے خود فائدہ نہیں اٹھا: سماجی کارکن جبران ناصر کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 فروری 2017 20:04

عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا جس سے حکومت ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری2017ء) جبران ناصر نے بتایا ہے کہ عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے میں خود حکومت نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن جبران ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کا سنہری موقع تھا۔

(جاری ہے)

اوبامہ کی رخصتی سے 2 ماہ قبل عافیہ صدیقی کے وکلاء نے حکومت پاکستان سے رابطہ کرکے انہیں بتایا تھا کہ یہ سنہری موقع ہے پاکستان عافیہ کی واپسی کیلئے امریکی حکومت کو خط لکھ دے۔

چونکہ اوبامہ کے پاس سیاسی طور پر کھونے کیلئے اب کچھ نہیں ہے اس لیے عافیہ کو پاکستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ تاہم حکومت نے خود ہی اس معاملے میں دلچسپی نہ دکھائی اور عافیہ کو واپس پاکستان لانے کیلئے امریکی حکومت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا گیا۔