میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں اور میں خودجنوبی پنجاب میںفلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 4 فروری 2017 20:52

میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،جنوبی پنجاب کی ترقی و ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہفتہ کو یہاں رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں اور میں خودجنوبی پنجاب میںفلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے۔ انہو ںنے کہا کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ میٹرو بسیں چلنے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔انہو ںنے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کی مخالفت ہے اور پاکستان کے باشعورعوام ترقی کے مخالفین کو بری طرح مسترد کرچکے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دے گی۔