وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ممتاز افسانہ نویس، ناول نگارو ادیبہ بانو قدسیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اردو ادب خصوصا افسانہ نویسی اور ناول نگاری میں بانوقدسیہ مرحومہ کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بانو قدسیہ جیسی عظیم مصنفہ کے انتقال سے اردو ادب ایک بہت بڑی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے‘وزیر اعلی کا تعزیتی بیان

ہفتہ 4 فروری 2017 20:27

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ممتاز افسانہ نویس، ناول نگارو ادیبہ بانو قدسیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ممتاز افسانہ نویس، ناول نگارو ادیبہ بانو قدسیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے بانو قدسیہ مرحومہ کی اردو ادب کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانوقدسیہ نے اردو ادب میں اپنے منفرد اندا ز سے نمایاں مقام حاصل کیااور بانو قدسیہ جیسی عظیم مصنفہ کے انتقال سے اردو ادب ایک بہت بڑی شخصیت سے محروم ہو گیا ہی- انہوں نے کہا کہ مجھے بانوقدسیہ کے انتقال سے دلی رنج اور غم ہوا ہے اور اردو ادب خصوصا افسانہ نویسی اور ناول نگاری میں بانوقدسیہ مرحومہ کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا -

متعلقہ عنوان :