وفاقی وزیر احسن اقبال کی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ او ریو ایس ایڈ اعلیٰ حکام سے ملاقات
پاکستان امریکہ نالج کو رئیڈار میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،دس ہزار پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں معروف امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جائے گی، ملاقات میں جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے حکومت کی طرف سے بہترین معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان ایشیا میں کامیابی کی کہانی کے طور پر ابھر رہا ہے، احسن اقبال
ہفتہ 4 فروری 2017 18:05
(جاری ہے)
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بہترین ہیومن ریسویس پیدا کرنے کے لئے پر عظم ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاریکی جا رہی ہے ان کا کہا تھا کہ اگلے دس سالوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی ایز کو تیار کرنا پاکستان کے وڑن 2025 کا ایک اہم عنصر ہے جس سے پاکستان کا شمار دنیا کی پہلی 25 معشیتوں میں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کیا ہے اورپہلے مرحلے میں 18 اعشاریہ 5 بلین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے امریکہ حکام پر زور دیا کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین ہیومن ریسورس تیار کیا جا سکے۔امریکی حکام نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ضروری ہوم ورک مکمل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور آیندہ چند ہفتوں میں امریکی حکام کا دورہ متوقع ہے اس موقع پے امریکی حکام کی درخواست پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی پیک کے تحت توانائی اور انفراسٹکچر بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی .احسن اقبال سالانہ قومی دعائیہ ناشتہ کی تقریب میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہیں . ممتاز قومی و بین الاقوامی شخصیات اس تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے تک بڑھ گئی
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.