پاکستان رینجرزکی کاروائی:بھارت سےشراب اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

رینجرزکی جوابی فائرنگ پراسمگلرزبھارتی سرحد کی جانب بھاگ گئے،رینجرزنےعلاقے کی تلاشی کے دوران بھارتی شراب کی36بوتلیں برآمد کرلیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 فروری 2017 16:55

پاکستان رینجرزکی کاروائی:بھارت سےشراب اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری2017ء) : پاکستان رینجرز نے بھارت سے شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،رینجرز نے علاقے کی تلاشی کے دوران بھارتی شراب کی 36 بوتلیں بھی برآمد کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان رینجرز نے رات گئے2اسمگلروں کوپاکستانی سرحد کی طرف آتے ہوئے دیکھا۔ جس پرواہگہ سیکٹرمیں رینجرز نے اسمگلروں کو رکنے کےلئے کہا۔لیکن انہوں نے فائرنگ کردی۔ جبکہ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے اسمگلر بھارتی سرحد کی جانب بھاگ گئے۔ اس موقعہ پر رینجرز نے علاقے کی تلاشی کے دوران بھارتی شراب کی 36 بوتلیں بھی برآمد کیں۔

متعلقہ عنوان :