بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کوئی بھی ہدف پورا نہیں کیا: نیپرا
پیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے لائن لاسسز ابھی بھی ناقابل برداشت ہیں، چوری رکی نہ سسٹم کو بحال کیا جاسکا، رپورٹ
ہفتہ 4 فروری 2017 17:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) چوری رکی نہ لائن لاسز پر قابو پایا جاسکا، کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں بھی ناکام رہیں، دعوے صرف دعوے ہی رہے، نیپرا نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ حکومت کا دعوی ہے کہ عوام کو بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی کے لئے تمام تراقدامات کرلئے ہیں لیکن حکومتی دعووں کی تصویر اس وقت گر کر چکناچور ہوگئی جب نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوڑ دی۔
نیپرا نے کارکردگی رپورٹ میں لکھاہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کوئی بھی ہدف پورا نہیں کیا۔ پیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے لائن لاسسز ابھی بھی ناقابل برداشت ہیں، چوری رکی نہ سسٹم کو بحال کیا جاسکا۔(جاری ہے)
نادہندگان سے ریکوری کی صورت حال بھی تسلی بخش نہیں، یہ کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں بھی ناکام رہیں۔لوڈشیڈنگ سے متعلق دیے گئے اعداد وشمار بھی غلط نکلے۔ کمپنیوں کا تقسیمی نظام اتنا خراب ہے کہ پانچ برسوں میں 932اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔ کارکردگی کے حوالے سیکوئی بھی کمپنی 100 نمبر نہیں لے سکی۔ البتہ آئیسکو رینکنگ میں 74 پوائنٹ لے کرپہلے نمبر پر اور سیپکو 38 نمبرکے ساتھ سب سے خراب کارکردگی والی کمپنی ثابت ہوئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.