سپریم کورٹ نے 6فروری سے شروع عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5بنچ تشکیل دیدیئے

چار بنچ سپریم کورٹ رجسٹری اسلام آباد اور ایک کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا

ہفتہ 4 فروری 2017 16:38

سپریم کورٹ نے 6فروری سے شروع عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5بنچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے 6فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کے لیے 5بنچ تشکیل دیدیئے ہیں ، چار بنچ سپریم کورٹ رجسٹری اسلام آباد اور ایک کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

کاز لسٹ کے مطابق پہلا بنچ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوگا ،دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہو گا ، جبکہ تیسرا بنچ جسٹس امیر ہانی کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا ،چوتھے بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الحسن کریں گے جو جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا ،کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا ایک بنچ کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا جو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہو گا ، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ جسٹس عظمت سعید کی بیماری کی وجہ سے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کو جسٹس عظمت سعید کی صحت یابی سے مشروط کر کے ملتوی کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :