پاکستانی رینجرز سرحد پر موجودبی ایس ایف کے ’بھوکے‘ جوانوں پر طنز کرتے ہیں۔ بھارتی رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 فروری 2017 14:48

پاکستانی رینجرز سرحد پر موجودبی ایس ایف کے  ’بھوکے‘ جوانوں پر طنز ..

احمد آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 فروری 2017ء) : سرحد پر موجود بھارتی بی ایس ایف جوانوں نے شکایت کی ہے کہ پاکستانی رینجرز انہیں بھوکا ہونے کا طعنہ دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی رینجرز کی جانب سے بی ایس ایف کے اہلکاروں کو ''بھوکا'' ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل بی ایس ایف کے جوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بھارتی اہلکار نے کھانا نہ ملنے ، ناقص کھانا ملنے اور سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف آواز بُلند کی تھی ۔

تیج بہادر نامی اس بھارتی فوجی کی اس ویڈیو کے بعد بھارتی جوانوں کو شے ملی اور ایک دو ویڈیو اور بھی جاری ہوئیں جن میں سے ایک میں شکوہ کیا گیا تھا کہ فوجی اہلکاروں کے لیے آنے والی شراب ہمیں دینے کی بجائے باہر مارکیٹ میں فروخت کر دی جاتی ہے، جس میں اعلیٰ افسران ملوث ہیں جبکہ تیسری ویڈیو میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کو پیغام دیا گیا کہ وہ فوجیوں پر غصہ نکالنے کی بجائے ان افسران کو طلب کریں جو اس سب کے ذمہ دار ہیں کیونکہ بھارتی فوج میں بے چینی کی وجہ یہی افسران ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے بھونڈے دعوے سرجیکل اسٹرائیک کے مضحکہ خیز دعوے کے بعد ہی سے ثابت ہو گئے ہیں۔ تاہم اب بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ میں پاکستان رینجرز کی جانب سے بی ایس ایف کے جوانوں کو بھوکا ہونے کے طعنے دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گجرات فرنٹئیر کے ایک اہلکار نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سرحد پر موجود ایسی جگہیں جہاں بھارت اور پاکستان کی چوکیاں آمنے سامنے ہیں وہاں پاکستان رینجرز کے اہلکار بی ایس ایف کے اہلکاروں کو یہ کہتے ہیں کہاگر آپ بھوکے ہیں تو ہمارے پاس آ جائیں اور کھانا کھا لیں۔

بی ایس ایف کے ایک اعلیٰ افسر نے یہ بھی بیان دیا کہ پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی بھارتی جوانوں کی اس قسم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد خاصی خوش ہے۔ بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی بھارتی جوانوں کے بھارتی فوج پر عائد کیے جانے والے الزامات کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :