چاغی سے نوشکی جانے والی بارات کی لا پتہ گاڑیوں کو سراغ مل گیا

باراتیوں میں موجود ایک بچی سردی کے باعث جاں بحق، 6 افراد بے ہوش۔ سرکاری ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 فروری 2017 14:36

چاغی سے نوشکی جانے والی بارات کی لا پتہ گاڑیوں کو سراغ مل گیا

نوشکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 فروری 2017ء) : گذشتہ رات چاغی کے مقامے سے نوشکی جانے والی بارات کی 6 گاڑیاں لا پتہ ہو گئی تھیں جن کا اب سراغ لگا لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ گاڑیان ٹبی میں موجود تھیں۔ ٹبی میں موجود باراتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق باراتیوں میں موجود ایک بچی سردی کے باعث جاں بحق ہو گئی جبکہ مزید 6 افراد بے ہوش ہیں، ریسکیو ٹیموں کو ٹبی میں طلب کر لیا گیا ۔

باراتیوں کا کہنا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے اس علاقہ میں پناہ لی تھی۔ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے باعث ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :