یوکرائن میں جاری کشیدگی اور بحران باعث تشویش ہے ‘ اقوام متحدہ

فریقین سیز فائر کر کے ہیوپینٹیرین رسئای دیں ‘ انٹونیو گیوٹریس

ہفتہ 4 فروری 2017 14:34

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس نے مشرقی یوکرائن میں جاری کشیدگی اور لڑائی میں شدت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے سیز فائر کا مطالبہ کیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین ڈیوجیریک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انٹونیو گیوٹریس نے یوکرائنی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے مکمل سیز فائر اور پیوینسٹرین رسائی کی اپیل کی ہے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 29 جنوری سے تین فروری کے درمیان مشرقی یوکرائن میں بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :