ہسپانیہ کی عدالت میں بشار الاسد کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مقدمہ دائر

شامی صدرنے فورسزاستعمال کرکے شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے،درخواست گزار

ہفتہ 4 فروری 2017 13:37

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) بین الاقوامی وکلاء کی ایک ٹیم نے ہسپانیہ کی ایک عدالت میں شامی صدر بشار الاسد کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمے میں بشار کو شہریوں کے خلاف دہشت گردی کا مورود الزام ٹھہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقدمے کا جائزہ لینے والی ہسپانوی لاء فرم کے بیان کے مطابق مقدمے کی درخواست ایک شامی خاتون کی جانب سے پیش کی گئی ہے جس کے پاس ہسپانوی شہریت ہے۔

اس خاتون کے شامی بھائی کو 2013 میں بشار کی فوج کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔مقدمے کے درخواست دینے والی خاتون نے بشار حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی سکیورٹی فورسز اور انٹیلجنس کے ذریعے شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :