اسلام آباد فائرنگ واقعہ ، تفتیشی افسران نے لڑکی ماہین کا بیان ریکارڈ کر کے جانے کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 فروری 2017 12:45

اسلام آباد فائرنگ واقعہ ، تفتیشی افسران نے لڑکی ماہین کا بیان ریکارڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 فروری 2017ء) : اسلام آباد میں گذشتہ روز پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے کیس کی تفتیش سی آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے تفتیشی افسران نے پولیس حراست میں موجود لڑکی ماہین کا بیان ریکارڈ کر کے اسے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سی آئی اے کے افسران نے ماہین کو اس کیس میں شامل تفتیش رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب تیمور پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار نے فائرنگ کے بعد اپنا سرکاری اسلحہ تھانے میں جمع کروادیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ نے یہ کہہ کرتھانے میں اپنی گن جمع کروائی کہ میں واپس آؤں گا۔ پولیس اہلکار کی تلاش کے لیے بھی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔