ANFتعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور شعور وآگاہی کے گلوبلNGO کے پروگراموں کو مکمل تعاون کرے گی۔ بریگیڈئر خالد محمود گورائیہ

گلوبل NGO وری ہیب سینٹر ANF کے اشتراک سے پاکستان کو ڈرگ فری بنائیں گے۔ چیئر مین گلوبل NGO ڈاکٹر ظفر اقبال میاں ANF اور گلوبل NGO کے نوجوان نسل کے لیے منشیات سے بچاؤ کے پروگراموں کو مکمل تعاون کرے گی ریکٹر UMT ڈاکٹرحسن صوہیب مراد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 فروری 2017 02:51

ANFتعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور شعور وآگاہی کے گلوبلNGO کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2017ء) گلوبل این جی او رروہیب سینٹر نے UMT اور انٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے UMT میں منشیات روک تھام و شعور آگاہی سیمینارر کا انعقاد کیا سیمینار کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور قومی ترانے سے ہوا۔ جس کے بعد ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کلینیکل سائیکا لوجی UMT پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ جس کے بعد مس ثوبیہ اکرام نے منشیات کی روک تھام اور شعور آگاہی لیکچر دیا۔ اس کے بعد چیئر مین گلوبل NGO و ری ہیب سینٹر ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے پروگرام کے مہمان خصوصی بریگیڈئر خالد محمود گورائیہ فورس کمانڈر ANF ا ور UMT کے ریکٹر و ڈائریکٹر ICP و فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں سے پرجوش خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جس میں ANF کی کارکردگی کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی نوجوان نسل کو ان کا شاندار ماضی یاد دلاتے ہوئے اقبال کے شاہین سے تشبیہہ دی اور چٹانوں پر بسیرا کرنے کا کہا۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی بریگیڈئر خالد محمود گورائیہ فورس کمانڈر ANF کا کردار بیان کیا اور معاشرے کے اوپر منشیات کے اثرات خصوصاً نوجوان نسل کو اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے منشیات کے خلاف کام کرنے کو کہا اور گلوبل NGO کے منشیات کے خلاف پروگراموں کو سراہا اور یونیورسٹی کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس کے بعد گلوبلNGO و ری ہیب سینٹر اور ICP ،UMT کے مابین منشیات کے خلاف اکٹھے کام کرنے اور مختلف کورسز کے لیے معاہدہ بھی ہوا۔

پروگرام کے آخر میں فورس کمانڈر نے نوجوان نسل میں منشیات کے خاتمے کے لئے گلوبل NGO پروجیکٹ (SWAP) کاربن کاٹ کے افتتاح بھی کیا۔ پروگرام میں گلوبل NGO کے وری ہیب سینٹر کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر سلیم اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ANF مس فاطمہ نور، مس ندا سمیت ودیگر ڈائریکٹرز نے سیمینار و شعور وآگاہی ور ک میں شرکت کی اور معاشرے کو نشے سے پاک کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنے اور ANF کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ہم معاشرے کو ڈرگ فری بنا کر صحت مند طرز زندگی اپنا سکیں اور ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوں سکیں اور اپنے مستقبل کو بہتر سے بہتر بناسکیں۔

اس کے علاوہ پروگرام کوآرڈینیٹر ز میں ڈاکٹر محمد افضل میو، مظہر اقبال میاں، صوبیہ چوہدری، واسکہ چیمہ، مہوش جبین اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :