صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی، میرمجیب الرحمن محمد حسنی

جمعہ 3 فروری 2017 23:53

خاران۔03 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) صوبائی وزیرکھیل وثقافت میرمجیب الرحمن محمدحسنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی‘ حکومتی پالیسوں کے تحت صوبے میں نہ رکنے والے ترقی کاعمل تیزی سے جاری ہیں عوام سے جووعد کئے تھے وہ پوراکررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی وزیرمیرمجیب الرحمن محمدحسنی نے خاران کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرمیرمجیب الرحمن محمدحسنی نے کہاکہ خاران اورواشک میں صوبائی حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایاگیاہے‘ یکساں بنیادوں پرکام کروارہے ہیں تاکہ پسماندگی کاخاتمہ ہوسکے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے‘ الیکشن کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے ان کوپوراکررہے ہیں‘ علاقے میں تعلیم صحت اوردیگرشعبوں میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹرسپلائی اسکیمات اورسولر سسٹم فراہم کئے جارہے ہیں۔