ٹرمپ حکومت کی سخت پالیسیاں جاری، امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 فروری 2017 21:35

ٹرمپ حکومت کی سخت پالیسیاں جاری، امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد ..

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری2017ء) امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں. تفصیلات کے مطابق ٹرمپ حکومت کی سخت پالیسیوں کے تحت سخت فیصلے لیے جانے کا سلسلہ جاری ہیں. امریکا نے 7 اسلامی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اب ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد عائد کی گئی ہیں۔ جبکہ 13 افراد اور 12 کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ بلیک لسٹ کمپنیوں کا تعلق یو اے ای، لبنان اور چین سے ہے۔ جبکہ بلیک لسٹ 13 افراد میں 8 ایرانی، 3 چینی اور 2 عرب باشندے شامل ہیں۔ ان پابندیوں کی منظوری ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :