سپیکرقومی اسمبلی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوباری توسیع بارے وزارت داخلہ سے اپوزیشن کے سوالات کا جواب مانگ لیا

جمعہ 3 فروری 2017 23:50

سپیکرقومی اسمبلی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوباری توسیع بارے وزارت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوباری توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کے سوالات کا وزارت داخلہ سے جواب مانگ لیا ہے منگل کو پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس کا نوٹس وزارت داخلہ کو بھی بھیج دیا گیا ہے اجلاس پارلیمینٹ ہا ؤ س میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوںِ،مدارس رجسٹریشن اور نظام عدل میں اصلاحات نہ ہونے کے بارے وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں سے اپوزیشن کے سوالات کے جوابات مانگ لیے گئے ہیں اس بارے اجلاس میں بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے فوجی عدالتوں کی کارکردگی سے باضابطہ طور پر قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز کو آگاہ کرنے کے بارے میں سپیکر کی طرف سے وزرات داخلہ کو اہم ہدایات جاری گئی ہیں ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد سے متعلق بھی وزارت داخلہ کو کارکردگی سے آگاہ کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے ۔

…(اع)