پاک سوزوکی پاکستان کالٹس کی جگہ سیلیریو متعارف کرانے کا اعلان

جمعہ 3 فروری 2017 23:48

پاک سوزوکی پاکستان کالٹس کی جگہ سیلیریو متعارف کرانے کا اعلان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) پاک سوزوکی پاکستان میں کلٹس کی جگہ سیلیریو متعارف کروا رہی ہے۔ سیلیریوں کی بڑی خصوصیت اس کی ایندھن بچانے کی صلاحیت ہے۔پاک سوزوکی موٹرزنے اکتوبر 2016 میں پاکستان سے کلٹس گاڑی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارچ دو ہزار سترہ میں پاک سوزوکی موٹرکمپنی پاکستان میں کلٹس کی جگہ سیلیریو متعارف کرائے گی جو 1000 سی سی ہو گی۔

(جاری ہے)

سیلیریو چھوٹی گاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایندھن بھی بچاتی ہے۔ہزار سی سی انجن کی طاقت رکھنے والی سیلیریو بھارت اورتھائی لینڈ میں متعارف کرائی جا چکی ہے۔ صارفین کی جانب سے اچھے رسپانس کے بعد اسے کلٹس کی جگہ پاکستان میں لانچ کیا جا رہا ہے۔ سیلیریو کی متوقع قیمت 12 لاکھ پانچ ہزار کے لگ بھگ ہوگی۔واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے سوزوکی کلٹس گاڑی کی بکنگ یکم فروری سے بند کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :