کراچی، پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 16 فیصد اضافہ

جمعہ 3 فروری 2017 23:48

کراچی، پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 16 فیصد اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہاہے۔جولائی سے جنوری کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال 16 فیصد تک بڑھ گیا۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

جولائی سے جنوری کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال 16 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 49 لاکھ ٹن تک پہنچ گیا۔ پیٹرول کی کم قیمتوں کے باعث اس کی کھپت 20 فیصد اضافے سے 38 لاکھ 51 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ سات ماہ کے دوارن ہائی سپیڈ ڈیزل کا استعمال 16 فیصد اضافے سے 48 لاکھ 50 ہزار ٹن رہا جبکہ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن فرنس آئل کی کھپت انہیں سات ماہ میں 16 فیصد اضافے سے 56 لاکھ 82 ہزار ٹن رہی۔ماہرین کے مطابق کوئلے اور گیس سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے آن لائن آجانے سے مستقبل میں فرنس آئل کے استعمال میں کمی آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :