بہاولپور، چولستان کے خصوبصورت کلچر کے ان کی لوک موسیقی سے جھلکتے ہیں،اشفاق احمد خان
جمعہ 3 فروری 2017 23:42
(جاری ہے)
اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سید طارق شاہ نے کہا کہ چولستانی گلوکار بلاشبہ ہمارے ملک کے عظیم فنکار ہیں اور ان کی موسیقی میں صدیوں سے موجود چولستانی کلچر کی روایت کے دلکش رنگ ملتے ہیں۔
نامور سیاسی و سماجی رہنما حبیب اللہ بھٹہ نے کہا کہ چولستانی فنکار ہمارے کلچر کا خوبصورت اثاثہ اور سرمایہ ہیں۔ تقریب میں جہانگیر مخلص ،شاہد عالم شاہد اور ریاض بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر موہن بھگت، آڈو بھگت، نوری مائی اور پریما رام نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض طاہرہ خان نے انجام دیے۔ اس موقع پر مہمانوں کو سرائیکی اجرکیں، پھول اور کتابوں کے تحفے پیش کیے گئے۔ قبل ازیں الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنما ریاض بلوچ نے کہا کہ چولستانی فنکار ہمارا سرمایہ ہیں ۔ان کی قدر دانی وسیب کی قدردانی ہے۔ معروف سرائیکی شاعراور ماہر تعلیم جہانگیر مخلص نے کہا کہ چولستان پیاس و افلاس کا صحرا ہے ۔ خطے کی پیاس اور افلاس کو ختم ہونا چاہئے اور دوریائے ستلج کی لہریں بھی دوبارہ موج میں آنی چاہئیں۔دھریجہ ادبی اکیڈمی کے چیئرمین سینئر صحافی و سرائیکی دانشور ظہور دھریجہ نے اپنے خطاب میں بھگت خاندان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا فوک موسیقی کے حوالے سے کنور بھگت سے شروع ہونے والا سفر فقیرا بھگت سے ہوتا ہوا آڈو بھگت اور موہن بھگت تک پہنچا ہے ۔ اس خاندان کی فوک اور چولستانی موسیقی کے حوالے سے بہت خدمات ہیں۔ انہوں نے انسان دوستی کے حوالے سے یہ بھی ہے فقیرا بھگت کے دادا جانی رام خواجہ فرید کے مرید تھے اور خواجہ فرید نے کبھی کسی دوسرے مذہب کے لوگوں سے نفرت نہیں کی۔ ظہور دھریجہ نے کہا چولستان محبتوں کا مرکز ہے ۔ خطے کی سرزمین سے پھوٹنے والی موسیقی اپنی مہک اور اپنے سوز وگداز سے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور ثقافتی دھرتی ہے۔ آرٹ کونسل نے نے چولستانی فنکار کی پذیرائی کر کے بہت بڑا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آرٹ کونسل کی اعلیٰ بلڈنگ تعمیر ہونی چاہئے اور چولستان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہونے چاہئیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.