کراچی،ہائی کورٹ میں رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کی پیمرا کے خلاف درخواست ، پیمرا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب

جمعہ 3 فروری 2017 23:38

کراچی،ہائی کورٹ میں رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کی پیمرا کے خلاف درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کی پیمرا کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں ثانیہ ناز نے موقف اختیار کیا ہے کہ بعض نیوز چینلز نے جون 2015میں میرے گھر پر رینجرز کے چھاپے کی غلط خبر نشر کی ۔رینجرز نے میرے نہیں بلکہ لیاری میں واقع ایک پارک پر چھاپہ مارا تھا ۔پیمرا نیوز چینلز کو غلط خبر نشر کرنے اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے سے روکے ۔اگر میرے خلاف کوئی انکوائری چل رہی تو وہ بھی پیش کی جائے ۔عدالت نے درخواست پر پیمرا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے